ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی کی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

27 اگست 2022

وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) ملک بھر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے ساتھ سیلاب کیوجہ سے بیشتر اضلاع ڈوب چکے ہیں۔ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں متعدد دیہات تباہ چکے ہیں۔ سیلاب کیوجہ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے اور مقامی لوگوں سے ملاقاتوں کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار حسین نقوی، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید زعیم زیدی، ہمدرد ڈزاسٹر سیل کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی، پاکستان میڈیکس، امامیہ ریلیف سیل، ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ غازی خان کے مولانا ساجد اسدی اور آئی ایس او ملتان ڈویژن کے عہدیداروں نے کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلوں سے متاثر ہونیوالی بستیوں کا دورہ کیا۔

شیعہ تنظیموں کے وفد نے مقامی لوگوں سے نقصانات پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی طرف سے کھانا تقسیم کیا گیا، ہمدرد ڈزاسٹر سیل کی جانب سے راش بیگ تقسیم کیے گئے اور پاکستان میڈیکس کی جانب سے ڈاکٹروں کی ٹیم نے میڈیکل کیمپ لگایا جبکہ ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مجلس عزا کے انعقاد کے بعد نقد امداد بطور نیاز تقسیم کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree