Print this page

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سید ناصرعباس شیرازی

02 ستمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) سید ناصر عباس شیرازی کنوینیئر المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ المجلس ویلفیئرآرگنائزیشن پہلے دن سے ہی سیلاب زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔متاثرین سیلاب کے لئے ملک کے مختلف اضلاع میں امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کے رضاکار سندھ،بلوچستان ،جنوبی پنجاب ،کے پی کے اور گلگت بلتستان میں امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایم ڈبلیوایم کے ملک بھرمیں لگے ریلیف کیمپس پر جمع ہونے والی نقد امداد، اشیائے خوردونوش، راشن، خشک اجناس، منرل واٹر، کپڑے، برتن ، خیمے، چٹائیاں سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ جبکہ مختلف شہروں میں دو وقت کا تیار کھانا بھی سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ یہ سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ کا وقت نہیں پاکستان اس وقت نہایت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تمام رفاعی اداروں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی سب سے پہلی ترجیح سیلاب زدگان کی فوری بحالی ہونی چاہئے ،مخیر حضرات خصوصا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کے لئے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم اپنے سیلاب سے متاثرہ ہم وطن بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree