Print this page

ایم ڈبلیوایم اسلام آباد کے دیرینہ ساتھی نوید رضا کے والد بزرگوار کی رحلت، ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار تعزیت

05 ستمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے دیرینہ تنظیمی ساتھی سید نوید رضا کے والد سید ارتضی حسین ابن سید واحد حسین کا کراچی میں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔

مرحوم کے انتقال پر چیئر مین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی اور ضلع اسلام آباد کے صدر اسدعباس سمیت دیگر رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ سید نوید رضا اور ان کے اہل خانہ کے حضورتعزیت پیش کرتے ہیں ، رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ اطہار ؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

نماز جنازہ آج بروز پیر 5ستمبر 2022 مسجد خیر العمل انچولی میں شام 6بجے ادا کی جائے گی بعد ازاں تدفین وادئ حسین قبرستان میں ہوگی ۔دعائے مغفرت اور بعد نمازعشاء نمازوحشت قبر پڑھنے کی استدعا ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree