Print this page

ملک میں سیاسی غلامی کو ختم کرنے کیلئے عوامی جدوجہد ضروری ہے، ناصر عباس شیرازی

08 ستمبر 2022

وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان میں خطاب کرتے ہوئے قومی بیانیہ، غیر ملکی عدم مداخلت، قومی مفاد کو مقدم رکھنا، نظریہ پاکستان کا احیاء، آزاد عدلیہ اور اسلامی جمہوریت کے حقیقی معنوں میں احیاء کو داخلی استحکام کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے سیاسی غلامی کو ختم کرنے کے لئے عوامی جدوجہد کو ضروری قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار سید ناصر عباس شیرازی نے یوم دفاع کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان میں "پاکستان کو درپیش چیلنجز اور راہ حل" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں استقبالیہ کلمات صدر بار محمد عارف گورمانی ایڈووکیٹ نے ادا کئے، ممبر پنجاب بار محمد اقبال ثاقب نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی نے آخر میں دعا کروائی، اس موقع پر اراکین بار کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف علی الجانی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی بھی ہمراہ تھے۔ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان انعام حیدر نے علاقہ میں مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں بالخصوص سیلاب متاثرین کی امدادی مہم سے آگاہ کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree