Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا بلتستان کی نامور علمی و مذہبی شخصیت علامہ سید مبارک علی شاہ الموسوی کی رحلت پر اظہار تعزیت

20 ستمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ بلتستان کی نامور علمی و مذہبی شخصیت محکمہ شرعیہ چھوترون شگر کے سابق سربراہ بزرگ عالم دین علامہ سید مبارک علی شاہ الموسوی کے انتقال پر اہلیان شگر بلخصوص سید بزرگوار کے خانودگان، سید مھدی موسوی، علامہ سید عباس موسوی سے اظہار تعزیت کرتے ہیں مرحوم سید بزرگوار کی شگر میں مذہبی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ سید مبارک موسوی مرحوم ایک زندہ دل، بااصول اور ٹھوس نظریات کی حامی شخصیت تھے۔ ان کا انتقال ملت تشیع بلتستان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، رب کریم بحق محمد و آل محمد علیھم السلام مرحوم سید بزرگوار کے درجات بلند فرئے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرئے۔ الہیٰ آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree