Print this page

ذاکراہل بیتؑ نوید عاشق کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانا سیکورٹی اداروں کی نااہلی ہے،ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیا جا رہا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

02 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کی شہادت پر اپنے تعزیتی و مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ذاکراہل بیتؑ  نوید عاشق کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جانا سیکورٹی اداروں کی نااہلی ہے۔ملک میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگز کا منظم آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے پشت پناہ حکومت کے اندر موجود ہیں،مقتدر قوتیں ملکی سالمیت و بقا کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے سے باز رہیں،ریاستی اداروں کو ملک بچانے کے لیے قومی سلامتی کے دشمنوں پر آہنی ہاتھ ڈالنا ہو گا،انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شیعہ ذاکر کے قاتل اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree