Print this page

ایم ڈبلیوایم کے تحت اسلام آباد میں قومی عشق پیغمبر اعظمؐ مرکزِوحدت مسلمین کانفرنس کی تیاریاں تیزی سے جاری

07 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں اسد عباس نقوی چیئرمین عشق پیغمبر اعظم مرکزِوحدت مسلمین کانفرنس کی زیر صدارت کانفرنس کی تمام اجرائی کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں ناصر عباس شیرازی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور علامہ محمد اقبال بہشتی رکن شوری عالی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی ۔

 یہ ایک جائزہ اجلاس تھا ۔ جس میں تمام کمیٹیوں کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور ان کمیٹیوں کی ورکنگ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور انہیں سراہا گیا  اور مزید کام کی رفتار کو باقیماندہ ایام میں تیز کرنے اور آپس میں ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیا گیا۔

 اسد عباس نقوی نے شرکت کے حوالے سے دوستوں کی آراء کی روشنی میں اسے حوصلہ افزاء قرار دیا اور اس کام میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ اس اجلاس میں دعوتی کمیٹی ۔ استقبالیہ کمیٹی ۔ سیکیورٹی کمیٹی ۔ پنڈال کمیٹی ۔ ٹرانسپورٹ کمیٹی ۔طعام کمیٹی ۔ علماء کمیٹی ۔ خواتین کمیٹی کی جانب سے ظہیر کربلائی نے نمائندگی کی ۔نشرواشاعت کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

 آج کے اس اجلاس میں ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں اسٹیج کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے وہ اپنی صوابدید پر مرکزی کابینہ میں سے دو اراکین کا انتخاب کریں گے ۔ ان شاءاللہ اس اہم اجلاس میں عشق پیغمبر اعظم وحدت مسلمین کانفرنس کے تمام انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے اور کمیٹیوں کے ممبران کو ان ذمے تمام اجرائی امور تفویض کردیئے گئے ہیں ۔ تاکہ کام کی انجام دہی میں تیزی اور بہتری آسکے ۔اس سلوگن کے ساتھ کہ  تمام اجرائی امور میں سرعت بادقت اور توکل بر خدا کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں ۔ ان شاءاللہ ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree