Print this page

ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق کی شہادت اور کابل میں طالبات کے قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی جا نب سے اسلام آباد میں احتجاج

08 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف زاکر اہلبیت نوید عاشق بی اے کی مظلومانہ شہادت کے خلاف اسلام آباد میں مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو کے باہر بعد از نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی جانب سے پر امن احتجاج کیا گیا جس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ذاکراہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کا بہیمانہ قتل دراصل عزاداری امام حسین پر حملہ ہے اور جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے بلکہ کئی مرتبہ ملت جعفریہ پر حملہ آور قاتلوں کو موقع پر قابو کر زندہ حکومتی زمہ داران کے حوالے کیا گیا لیکن آج تک کسی ایک تکفیری دہشت گرد کو سزا نہیں دی گئی اور نہ ہی شدت پسندانہ عزائم رکھنے والوں کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے بلکہ الٹا حکومت کی طرف سے جلوس عزاء پر ناانصافی پر مبنی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے تعلیمی سنٹر پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں چالیس معصوم طالبات شہید ہوئی تھیں اور اسے طالبان حکومت کی مکمل نااہلی اور ناکامی قرار دیا۔ آخر میں گلگت بلتستان میں ہونے والے طالبات کے اسپورٹس گالا کی بھی بھر پور الفاظ میں مخالفت کی کہ جس میں علاقے کی روایات کے برخلاف بے پردگی اور بے ہودگی کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ بیرونی ثقافت کی ترویج کی جا رہی ہے۔

احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب مولانا جان محمد حیدری نے کہا کہ وطن عزیز کے اندر ایک مرتبہ پھر سے شدت پسندانہ عزائم کو پروان چڑھانے کی سوچی سمجھی سازش ہو رہی ہے اور تکفیری فکر کی پشت پناہی کر کے ملکی استحکام کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔احتجاج کے شرکاء سے انجمن جانثاران اہلبیتؑ کے نائب صدر مسعود حیدر نے بھی خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree