عمران خان جیسے مقبول عوامی لیڈر کو رستے سے ہٹانے کی بھیانک کوشش کی گئی، یہ ملکی سلامتی ،وقار اور استحکام پر حملہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

03 نومبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت ۔میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملکی سلامتی ،وقار اور استحکام پر حملہ ہے، رانا ثناءاللہ جیسے قاتل وزیر داخلہ کے ہوتے ہوئے کوئی خیرکی امید نہیں، حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر صورت نتیجہ خیز ہوگی ،حقیقی آزادی کے اس قافلے کواب کسی بزدلانہ وار سے نہیں روکا جاسکتا، امریکی غلامی سے نجات اور حقیقی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ مقبول عوامی لیڈر کو رستے سے ہٹانے کی بھیانک کوشش کی گئی ۔پاکستان کے 22 کروڑ عوام بیدار ہوچکے ہیں، انہوں نے غلامی کے طوق گلوں سے اتار پھینکنے اور غلامی کے زندانوں کے دروازے توڑ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اب آزادی خواہوں کے اس سیلاب کے آگے کوئی بند نہیں باندھ سکتا ۔ اس طرح کے احمقانہ اقدامات عمران خان کو کمزور نہیں بلکہ مزید طاقتور کرنے کا موجب بن رہے ہیں۔عمران خان اور تمام زخمیوں کی صحت وسلامتی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree