Print this page

علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر پابندی تکفیریوں کی خوشنودی کا حصول اور ملت جعفریہ کیلئےتشویش کا باعث ہے، علامہ سید احمداقبال رضوی

11 نومبر 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے نامور عالم دین وخطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے پنجاب کے بعض اضلاع میں داخلے اور خطاب پر پابندی کو سراسر ناانصافی اور متعصبانہ اقدام قرار دیا ہے ۔

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی قومی وبین الاقوامی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کوشاں نظر آتے ہیں اور پاکستان کا ایک روشن چہرہ ہیں، ان پر اپنے ہی ملک میں آزادانہ سفر اور خطابات پر پابندی ناقابل فہم ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر پابندی تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عائد کی گئی ہے۔ اس اقدام سے ملت جعفریہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

علامہ سید احمداقبال رضوی نے پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے وہ خطیب نشترپارک ہونے کے ساتھ ساتھ قومی شخصیت ہیں، ان پر تبلیغ دین اور ذکر محمد آل محمدؑ کیلئے پنجاب میں داخل ہونے کی اجازت فراہم کی جائے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree