Print this page

 بھکاریوں اور دلالوں نے چیف آف آرمی سٹاف کی میرٹ پر تعیناتی کو مذاق بنایا ہوا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

21 نومبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےچیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھکاریوں اور دلالوں نے چیف آف آرمی سٹاف کی میرٹ پر تعیناتی کو مذاق بنایا ہوا ہے،یہ امر قابل مذمت ہے امپورٹڈ حکومت اس ایشو کو لے کر فوری اور صاف شفاف الیکشن کو طول دے گی یہ ناممکن ہے ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کا تقاضہ ہے کہ فوری صاف شفاف انتخابات کا اعلان ہو،چند مفاد پرستوں نے اپنے مفادات کے خاطر قومی سلامتی و استحکام کو داؤ پر لگایا ہوا ہے جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree