Print this page

 قوم کیلئے محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفیؒ کی بے مثال کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علامہ راجہ ناصرعباس

03 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں، آپ کی ملت کے لیے شاندار دینی و تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 محسن ملت کے یوم وفات کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ علامہ سید صفدر حسین نجفی نے پاکستان میں خط امام خمینیؒ کی طرف متوجہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور شہید قائد علامہ سید عارف الحسینی کو قائد کے منصب کے لئے منتخب کرنے میں بھی پیش پیش تھے، آپ کا پاکستان اور بیرون ملک بچھایا گیا مدارس دینیہ کا جال ملت کے لئے نعمت سے کم نہیں، قوم کے لئے آپ کی بے مثال کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree