مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں ہے،علامہ مقصودڈومکی

10 جنوری 2023

وحدت نیوز(نصیر آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی مائوں کے لئے اسوہ حسنہ ہیں، اسی لئے 20 جمادی الثانی کو عالمی یوم مادر منایا جاتا ہے، آپ کے دامن عصمت میں جن پاکیزہ ہستیوں نے تربیت پائی، وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنماء قرار پائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صوبائی صدر بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی کے ہمراہ ضلع نصیر آباد کے مختلف علاقوں کے دورہ جات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر محاذ پر ملت کے حقوق کے تحفظ کے لئے میدان عمل میں ہے، ہم ہر مظلوم کے ساتھی ہیں اور ہر ظالم کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام محب وطن ہیں، انہیں پاکستان کے ایوان بالا اور ایوان زیریں میں مناسب نمائندگی دی جائے اور انہیں برابر کا شہری تسلیم کیا جائے۔ اب وقت آچکا ہے کہ جی بی کے عوام کو اب مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی بلاجواز گرفتاری افسوسناک ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree