Print this page

ہم نے اگر امام عصر علیہ السلام کے لشکر میں شامل ہونا ہے تو باطل قوتوں کے مقابلے میں مرد میدان بنیں اور ہماری زندگی خصوصاً راتیں عبادت الٰہی سے مزین ہوں،علامہ مقصود ڈومکی

28 مارچ 2023

وحدت نیوز(نواب شاہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع نواب شاہ کی تحصیل سکرنڈ کے گاؤں کھوسہ کا دورہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر اختر حسین و دیگر مقامی ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر جامع مسجد میں مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ رمضان اللہ کا مہینہ ہے۔ جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کا درس دیتا ہے۔ ماہ رمضان المبارک نزول قرآن کریم کا مہینہ ہے۔ جس میں قرآن مجید کی تلاوت اور قرآن فہمی پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ روایات میں ہے کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کے اصحاب دن کے بہادر شیر اور رات کو راہبوں کی طرح عبادت و بندگی خدا کرنے والے ہوں گے۔

ہم نے اگر امام عصر علیہ السلام کے لشکر میں شامل ہونا ہے تو باطل قوتوں کے مقابلے میں مرد میدان بنیں اور ہماری زندگی خصوصاً راتیں عبادت الٰہی سے مزین ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور قبلہ اول امت مسلمہ کا دل ہے۔ جس پر غاصب صہیونی قبضہ ناقابلِ قبول ہے۔ فلسطینی شہریوں کو ان کے آبائی وطن سے زبردستی بے دخل کرکے غاصب صیہونیوں کو دنیا کے مختلف ممالک سے لا کر سرزمین فلسطین پر آباد کیا گیا جو بدترین ظلم ہے۔ امریکہ برطانیہ سمیت عالمی استکباری قوتیں اسرائیلی مظالم کی بانی اور پشت پناہ ہیں۔ ان شاءاللہ عنقریب فلسطین آزاد ہوگا اور ہم بیت المقدس و مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree