Print this page

علامہ سید احمد اقبال رضوی کا جامعہ المصطفی العالمیہ کادورہ، علامہ سید حسین نجفی کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت

21 نومبر 2023

وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی اپنے وفد کے ہمراہ جامعہ المصطفی العالمیہ پاک عرب سوسائٹی لاہور پہنچے ۔ جہاں انہوں علامہ سید حسین نجفی پرنسپل جامعہ المصطفی اور جامعہ کے اساتذہ سے ملاقات کی اور انہیں 26 نومبر کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

علامہ سید حسین نجفی نے کہا کہ میں جمعہ کے خطبہ میں باقاعدہ بیان کروں گا ۔ اور لوگوں کو اس بارے متوجہ کروں گا ۔ ان شاءاللہ امید ایک اچھی خاصی تعداد یہاں سے 26 نومبر کی ریلی میں ضرور شریک ہوگی ۔ اس وزٹ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree