Print this page

یوم ولادت باسعادت پیغمبر خدا حضرت عیسٰی علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر تمام مسیحی براداری کو مبارکباد پیش کرتاہوں، علامہ راجہ ناصرعباس

25 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم ولادت باسعادت پیغمبر خدا حضرت عیسٰی علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 اس پر مسرت موقع پر قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے  تمام مسیحی عبادگاہوں کے حفاظتی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ ملک دشمن عناصر کو کسی شرپسندی کا کوئی موقع نہ مل سکے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree