Print this page

حجتہ الاسلام المسلمین علامہ شیخ محمد حسن ترابی کی رحلت پر قائدین ِ مجلس وحدت مسلمین کا اظہار تعزیت

25 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) حجتہ الاسلام المسلمین علامہ شیخ محمد حسن ترابی سابق امام جمعہ والجماعت خپلو ڈنس خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین بشمول علامہ احمد اقبال رضوی ، صدر گلگت بلتستان آغا علی رضوی ، پولیٹیکل سیکریٹری شیخ احمد علی نوری ، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم و دیگر نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

 قائدین نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حجتہ الاسلام المسلمین علامہ شیخ محمد حسن ترابی کی وفات پر انکے تمام گھر والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند متعال صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خانوادہ گرامی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree