Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس کی علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب ہونے پر مبارکباد

01 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےعلی امین گنڈاپور کے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب ہونے پر اپنے ایکس x اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما جناب علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کا وزیر اعلی بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک مضبوط، جرات مند ،نڈر سیاسی رہنما اور تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب وزیر اعلی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree