Print this page

ملک بھرمیں پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں، علامہ راجہ ناصرعباس

11 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بھکر کے محمدی چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج پر پولیس گردی، عمران خان کے کزن رفیق خان نیازی ایڈووکیٹ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما انجینئر سید ظہیر عباس نقوی سمیت ملک بھر سے ہونے والی گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے خلاف کریک ڈاون بلاجواز اور غیرآئینی ہے، دھاندلی سے اقتدار میں آنے والا مفاد پرست ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree