Print this page

اسرائیل نے غزہ کو مکمل تباہ و برباد کر دیا، لیکن فلسطینی عوام کے حوصلوں کو نہیں توڑ سکا، ناصرعباس شیرازی

06 اپریل 2024

وحدت نیوز(کراچی) تحریک آزادی القدس کے زیر اہتمام کراچی میں مرکزی القدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیدناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ یوم القدس ایسی عظیم تحریک ہے، جس نے سامراج سے مقابلے کی حوالے سے گہرے اثرات مرتب کئے ہیں، پورے عالم میں مسلمان اس دن فلسطین و بیت المقدس کی حمایت و آزادی کیلئے احتجاج کرتے ہیں، جس نے دشمنوں اور ستمگاروں کو رسوا کرنے کے ساتھ ساتھ صیہونی مظالم کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا اور ہر باشعور و باضمیر انسان کی فکر کو متاثر کیا۔

ناصر شیرازی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو مکمل تباہ و برباد کر دیا، لیکن فلسطینی عوام کے حوصلوں کو نہیں توڑ سکا، امریکی اور اسرائیلی جانوروں کے حقوق کی بات کرتے ہیں، لیکن خود جانور سے بھی بدتر ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree