Print this page

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بحیثیت سینیٹر ایوان بالا میں حلف اٹھا لیا

10 اپریل 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بحیثیت سینیٹر ایوان بالا میں حلف اٹھا لیا۔علامہ راجہ ناصرعباس سمیت 43 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھایا ، پریزائیڈنگ افسر اسحاق ڈار نے نو منتخب سینیٹرزسے حلف لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان نے نومنتخب اراکین کو ایوان میں خوش آمدید کہا۔

جس کے بعد سیکرٹری سینیٹ نےایوان کی کارروائی اسحاق ڈار کے حوالے کر دی اور سینیٹر اسحاق ڈار نے پریزائیڈنگ افسرکی نشست سنبھال لی۔

حلف اٹھانے والوں میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت سینیٹرانوشہ رحمان ، سینیٹر انوار الحق کاکڑ ، سینیٹرمحسن نقوی ، سینیٹر عبدالقدوس بزنجو ، سینیٹر عبد الشکور ، دوستین خان ڈومکی ، سینیٹر یوسف رضاگیلانی ، سینیٹر احد چیمہ سمیت دیگر شامل تھے۔

حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب سینیٹرز نے رول آف ممبرز پر دستخط کا آغازکیا، نومنتخب سینیٹرز حروف تہجی کی ترتیب سے رول آف ممبرز پر دستخط کیئے۔

واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر ملک وبیرون ملک سے مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف سیاسی ومذہبی شخصیات نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقاتیں بھی کی ہیں ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree