Print this page

قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران کراچی کے تحت برسی امام خمینیؒ کا انعقاد، علامہ حسن ظفرنقوی کو اعزازی شیلڈ سے نوازاگیا

06 جون 2025

وحدت نیوز(کراچی) قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران (کراچی ) اور خانہء فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے اشتراک سے قونصل خانہ جمہوری اسلامی میں امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے جلسہ منعقد ہوا۔ جس کثیر تعداد میں مختلف مکاتب فکر کے علماء،  دانشور،  سیاسی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس جلسہ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے خصوصی خطاب کیا اور امام خمینی کی انقلابی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کے آخر میں قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران آقائے واحد اصغری اور خانہء فرہنگ کے ڈائرکٹر جنرل آقائے سعید طالبی نیا کی جانب سے علامہ حسن ظفر نقوی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نشان اعزاز (اعزازی شیلڈ ) سے نوازا گیا۔اس جلسے میں آقائے سعید طالبی نیا اور قونصل جنرل آقائے واحد اصغری کے علاوہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الھدی'،  جمیعت العلماء پاکستان کے علامہ محمود الحسینی، پروفیسر شازیہ امام نے بھی خطاب کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree