Print this page

ظالم سعودی شاہی حکومت کا 37 بیگناہ شیعہ مسلمانوں تہہ تیغ کرنا ان کے مستبدانہ ظالم مزاجی اور اھل بیت ع سے دشمنی کی علامت ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

25 اپریل 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سعودی عرب میں 37بے گناہ شیعہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہاہے کہ حجاز مقدس میں اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کے آلہ کار #آل_سعود کی ظالم بادشاہی حکومت کی طرف سے 37 بیگناہ شیعہ مسلمانوں کو جس میں علماء اور بچے بھی شامل ہیں تہہ تیغ کرنا ان کے مستبدانہ ظالم مزاجی اور اھل بیت ع سے دشمنی کی علامت ہے،جس کا انتقام خود خدا لے گا،آل سعود طاقت اور اختیار کے نشے میں بدمست ہوچکے ہیں، سعودی شاہی خاندان قہر خداوندی اور انتقام الہیٰ کو بھلا بیٹھے ہیں، وہ یہ نہیں جانتے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے جب خدا کی لاٹھی چلے گی تو دنیا صدام ، قذافی اور حسنی مبارک جیسے سفاک حکمرانوں کا حشر بھول جائیں گے، انشاءاللہ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree