Print this page

ایم ڈبلیوایم کی جانب سے بابو سرٹاپ بس حادثے کے زخمیوں میں فی کس 50 ہزاروپے کی امدادی رقوم تقسیم

01 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کے اعلان کے مطابق گٹی داس بابو سرٹاپ بس حادثے کے زخمیوں میں فی کس 50 ہزاروپے تقسیم کر دیئے گئے۔ اس موقع پر علامہ اقبال بہشتی رکن شوری عالی ، مرکزی سیکرٹری تعلیم ایم ڈبلیو ایم نثارفیضی اورمرکزی ڈپٹی میڈیا سیکریٹری مظاہر حسین شگری نے زخمیوں میں رقوم تقسیم کیں ۔

گزشتہ دنوں گٹی داس بابو سرٹاپ بس حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی لایا گیا تھا جن کی عیادت کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کی جانب سے زخمیوں کے لئے فی کس 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا تھا ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree