Print this page

کورونا وائرس کے سبب ایم ڈبلیوایم شہید قائد عارف الحسینی ؒ کی32ویں برسی قومی وبین الاقوامی سطح پر منفرد اندازمیں منائے گی، نثارفیضی

01 جولائی 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد)شہید قائد ِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی 32ویں برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں نثار علی فیضی چیئرمین برسی شہید قائدعلامہ عارف حسین الحسینی ؒ و مرکزی سیکریٹری تعلیم کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں کور کمیٹی کاایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکریٹری مالیات، برادر اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات، برادر اقرار حسین ملک چیئر مین عزاداری کونسل پاکستان و مرکزی سیکریٹری ایمپلائز، علامہ وحید کاظمی صوبائی سیکریٹر ی صوبہ خیبر پختونخواہ، برادر نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری فلاح و بہبود پنجاب، علامہ نیاز حسین بخاری معاون مرکزی سیکریٹری مالیات، مولانا غلام محمد عابدی صاحب ڈپٹی سیکریٹری ضلع راولپنڈی، برادر تحسین نقوی ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اٹک، برادر سید ظہیر نقوی ضلعی سیکریٹری جنرل اسلام آباد، برادر علی نقوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد، برادر شجاعت علی مسؤل مرکزی میڈیا سیل، برادر ظہیر کربلائی مدیر مجلہ بصیرت، برادر مدثر علی کاظمی معاون مسؤل مرکزی آفس اسلام آباد نے شرکت کی۔

برادر نثار فیضی نے کہا کہ اس سال برسی شہید قائد ؒ کے پروگرام کو ایک نے انداز سے منانے کا تجربہ کریں گے۔ کرونا وبا کے پیش نظر لوکل سطح کی شخصیات، علماء کرام،بانیان مجالس، ماتمی انجمنوں اور ٹرسٹیز کو مدعو کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی کامیابی کا انحصار میڈیا کے دوستوں پر بہت ذیادہ ہے۔ اس سال اس سارے پروگرام کو آن ایئرنشرکیا جائیگا۔ ملک کے اندر اور ملک سے باہر جو پروگرام منعقد ہو رہے ہونگے انہیں آپس میں لنک کیا جائے گا۔انٹرنیشل سطح کا پروگرام منعقد ہو گا۔ مرکزی پروگرام کے علاوہ ملک کے اندر 14 مقامات اور بیرون ممالک(مشہد، قم، عراق نجف اور کویت) حد اقل 4 مقامات پر بیک وقت پروگرامز منعقد ہونگے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا خطاب مرکزی خطاب لائیو نشر کیا جائے گا۔ میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ ابھی سے اپنے پیجز اور آئی ڈیز کو فعال کریں۔ اس سال قائد شہید کی زندگی پر ایک ڈاکو منٹری پر بھی کام شروع ہو چکا ہے اور کوشش ہو گی کے اسے اس موقع پر نشر کیاجائے۔ اس سال بیرون ممالک سے شخصیات ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب فرمائیں گی۔ لوگوں کو ابھی سے پروگرام کو لائیو دیکھنے کے لئے آگاہی دی جائے۔ کرونا کے پیش نظر مکمل احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھا جائے گا، اور شرکاء کو سخطی سے عمل کرایا جائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree