Print this page

30 جنوری 2021 کو شہدائے شکارپور کی برسی کا عظیم الشان اجتماع لکھی در چوک پر منعقد ہوگا،علامہ مقصودڈومکی

27 دسمبر 2020

وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کا اہم اجلاس چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت شاہ نجف امام بارگاہ شکارپور میں منعقد ہوا اجلاس میں شھداء کمیٹی کے اراکین اور قومی و ملی تنظیموں مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اصغر علی سیٹھار، صوبائی رہنما فدا عباس لاڑک ،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما امام علی آغانی، آئی ایس او کے رہنما سینگار علی بارش وارث شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 30 جنوری 2021 کو شہدائے شکارپور کی برسی کا عظیم الشان اجتماع لکھی در چوک پر منعقد ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے علماء کرام اور اکابرین ملت شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکارپور کے شہداء نے عشق اہل بیت ع کے جرم میں اللہ کے گھر میں شہادت پائی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے وارثان شھداء سے جو معاہدہ کیا اس معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے یہ معاہدہ صوبے میں امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تکفیری جماعتیں آج بھی ملک کے امن و امان کے لیے خطرہ ہیں انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین روز اول سے وارثان شہداء کے ساتھ ہے اور ہم پیغام شہداء کو آگے بڑھائیں گے۔ اس موقع پر وارثان شھداء کمیٹی کے انتخابات ہوئے جس میں علامہ مقصود علی ڈومکی کو آئندہ تین سال کے لیے وارثان شہداء کمیٹی کا دوبارہ چیئرمین منتخب کیا گیا۔

چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے دوستوں کی مشاورت سے سید میر علی شاہ کو سینئر وائس چیئرمین زاہد حسین میر کو وائس چیئرمین سکندر علی حسینی جنرل سیکریٹری قمردین شیخ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ مظہر علی منگریو قانونی مشیر سید بشارت حسین شاہ اور فدا عباس لاڑک آڈیٹر منصور علی صدیقی رابطہ سیکرٹری ناصر حسین شاہ فنانس سیکریٹری اور سنگھار علی وارث کو میڈیا سیکرٹری منتخب کیا۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree