Print this page

امریکی مظالم کے خلاف ایم ڈبلیوایم 13 مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ منائے گی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

18 اپریل 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان 13مئی بروز اتوارامریکہ اور اس کے حواریوں کے ظلم کے خلاف ملک گیر یوم مردہ امریکہ منائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے ملک بھر کے تنظیمی عہدیداران کے نام جاری اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہناتھاکہ شیطان بزرگ امریکہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اپنے اتحادیوں کے ہمراہ صف آراءہے، افغانستان اور عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپگینڈے کے سہارے بےگناہ مسلمانوں کا کشت وخون کرچکاہے اور اب یہی کچھ وہ شام کی سرزمین پر دھرانا چاہتاہے ، حال ہی میں امریکہ ، فرانس اور برطانیہ کی اتحادی افواج نے شام کی سرزمین پر رات کی تاریکی میں شدید بم باری کی جس کے نتیجے میں شام کے مختلف علاقے کھنڈر میں تبدیل ہوگئے، جبکہ متعدد شامی مسلمان درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ ملت پاکستان کی امریکہ کے مظالم کے خلاف جدوجہد تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے درج ہے، اس وطن عزیز میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒاور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ نے عوام کو عالمی استعمار کے مظالم سے آگاہ کیا اور انہیں امریکی سامراج کے مقابل سینہ سپر ہونے کا حوصلہ دیا ، انشاءاللہ شہدائے راہ حق کے معنوی فرزند 13 مئی کوبھر پور قوت اور استقامت کے ساتھ امریکہ اور اس ےاتحادیوں کے خلاف میدان میں نکلیں گے اور شام، یمن، فلسطین ،بحرین ، افغانستان، عراق ودیگر ممالک میں جاری استکباری مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree