داخلی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے حصول کیلئے 26 نومبر کے روز باطل نظام حکومت کے خلاف قیام ضروری ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

22 نومبر 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےموجودہ ملکی سیاسی بحرانی صورت حال کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں ہفتہ ملک کی سلامتی و استحام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اہل وطن بیدار رہیں اور ملک دشمن عناصرکےناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آمادہ بھی رہیں،26 نومبر کا دن ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس دن پورے ملک کے عوام قومی سلامتی واستحکام کی خاطر جوق در جوق اپنے گھروں سے نکلیں، داخلی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کے حصول کیلئے اس روز باطل نظام حکومت کے خلاف قیام ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناعاقبت اندیشوں کو یہ بات ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ یہ وہ وقت نہیں کہ عوام سے ان کے زمانے کے مقبول لیڈر لیاقت علی خان، محترمہ فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کو چھین لیا جائے اور وہ Manageبھی ہوجائے اب وہ وقت گذر چکا اب ایسی کسی بھی حماقت پر بھرپور عوامی ردعمل بھی سامنے آئے گا اورعوام ملک دشمنوں کو معاف بھی نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree