Print this page

خطے میں ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئےامریکا نے20برس میں 7 ہزار ارب ڈالر خرچ کیئے لیکن پھربھی شکست اس کا مقدر بنی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

25 جنوری 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مسجد وامام بارگاہ خیر العمل انچولی میں مرکزی مجلس برسی بیاد سردارانِ شہدائے مدافعان حرم اہل بیتؑ و شہدائے سانحہ مچھ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے وطن کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والی ایک ہی قوت ہے۔ملک میں ڈاکٹرز انجینئرز، شعرا و خطباء کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔دنیا میں کسی یزید کی بیعت نہیں کی اس وجہ سے 14 سو سال سے ہمیں دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔یزیدیت کے خلاف ملت اسلامیہ متحد ہے نہ کل یزیدیت کی بیعت کی تھی نہ آج کریں گے۔امام عالی مقام نے امت کی اصلاح اور دین کی بقاء کی خاطر اپنی جان دی۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی میں آج گریٹر اسرائیل بنانے کی کوشش کی جاری ہے۔عالمی طاقتوں کو ملک خداداد کی سالمیت منظور نہیں طاغوتی طاقتوں کو ہمارا ایٹمی طاقت بننا برداشت نہیں۔ایک منظم انداز سے داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو بنایا گیا تاکہ دنیا پریہ ظاہر کہا جا سکے کہ مسلمانوں نے ہی امت مسلمہ کو خود نقصان پہنچایا ہے۔مشرق وسطی کی تباہی صیہونی عزائم کا حصہ تھا۔امریکی صدر کے بیان کے مطابق امریکہ نے مشرق وسطی کی تباہی کیلئے 7 ہزار ارب ڈالر خرچ کئے۔عراق کو تباہ حالی کی طرف دھکیل دیا گیا۔امریکا کی جانب سےگزشتہ 20 سالوں میں اس خطے میں اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے بے دریغ خرچہ کیا گیا جو شکست میں تبدیل کر دیا گیا۔ مگر گریٹر اسرائیل کے صہیونی منصوبے کو ناکام بنادیاگیا۔وطن کیلئے جانیں دینے والے افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔حکومت کی جانب سے سانحہ شہدائے مچھ کے مطالبات کو ماننے میں تاخیر کی گئی۔ملک میں دہشتگرد آزاد اور مظلوم انصاف کے متلاشی ہیں دھرنا دیئے بغیر کام نہیں چلتا۔ملک میں کالعدم جماعتوں کو منظم انداز سے سپورٹ کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عزاداروں کے خلاف ملک میں مسلسل ایف آئی آر کاٹی جارہی ہیں۔ حکومتی اداروں میں کالعدم جماعتوں کے تائید کردہ افسران کے ایماء پر ہمارے علمائے کرام کے خلاف مقدمات قائم کیے جارہے ہیں۔ملت جعفریہ نے ملکی سالمیت کی خاطر عظیم قربانیاں دی وطن کے با وفا بیٹے ہیں۔شیعہ ڈاکٹرز،انجینئرز، شعراء و خطباء اور تاجروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا قومی نقصان ہے۔انہوں نے کہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے ہمیں شدید تحفظات ہیں۔ جبری لاپتہ افراد کو قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔شیعہ خطباء و عزاداروں کے خلاف بلاجوازمقدمات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ کانفرنس سے مولانا باقر عباس زیدی، ذاکر اہلبیت جناب شوکت رضا شوکت، ذاکر اہلبیت نوید عاشق، علامہ مختار امامی، علامہ نثار قلندری، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا صادق جعفری، مولانا علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا ۔

جبکہ دیگر مہمانانِ گرامی میں مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا محمد رضا جعفری، مولانا ملک غلام عباس، مولانا عامر شیرازی، علامہ نقی نقوی، علامہ سبط حیدر، علامہ علی غنی نقوی، جناب یعقوب شہباز، جناب ابرار حسن، جناب سلمان حیدر، رضی حیدر رضوی،جناب عسکری دیوجانی،جناب فرحت عباس،نوحہ خواں جناب عرفان حیدر، جناب شادمان رضا، جناب سہیل شاہ، جناب رضوان زیدی، جناب مسیب رضوی، میثم جعفری نے نوحہ خوانی کی اور سلام پیش کیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree