Print this page

ایم ڈبلیوایم کےزیر اہتمام متنازعہ یکساں تعلیمی نصاب کے خلاف شیعہ رہنماؤں، اکابرین و سکالرز کا اجلاس کل منعقد ہوگا

21 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)شیعہ مذہبی جماعتوں کے شیعہ رہنماؤں، اکابرین و سکالرز کا ایک اہم اجلاس (آج) 22فروری بروز منگل مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔جس میں یکساں نصاب تعلیم کے متنازع حصوں پر تفصیلی گفت وشنید کی جائے گی۔

یکساں نصاب تعلیم کے نام پر نئی نسل کے ذہنوں کو زہر آلود نہیں ہونے دیا جائے گا۔عدم برداشت اور عدم رواداری کے فروغ کے لیے جو طاقتیں سرگرم ہیں انہیں مل کر شکست دینے کے لیے مشترکہ موقف پر ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار آج کی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس آج بروز منگل شام چار بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree