Print this page

امام حسین نے کربلا میں انبیاء کے میثاق کو پورا کیا، علامہ اعجاز حسین بہشتی

13 نومبر 2014

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ کربلا سمجھنے سے پہلے نبی اکرم کی پہچان ضروری ہے، حسین شناسی سے پہلے نبی کی پہچان ضروری ہے مقصد امام حسین اور مقصد کربلا وہی سمجھ سکتا ہے جو نبی کا فرماں بردار اور اُنہیں پہچانتا ہو۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں انبیاء کے میثاق کو پورا کیا، آج جو مسلمان حضرت ابراہیم واسماعیل کی یاد بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں وہ سید الشہداء کی یاد کیوں نہیں مناتے۔ حضرت اسماعیل اپنے امتحان میں کامیاب ہوئے اور سلامت رہے لیکن کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے اپنے خانوادے، اصحاب وانصار کی قربانی دی اُن کی یاد سے روکنا دراصل انبیاء کی نہضت سے انحراف ہے۔ آج دنیا میں تفرقے، مشکلات، دہشت گردی اور دیگر مسائل کی وجہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام سے دوری کا نتیجہ ہے۔ امام حسین ع سے عشق و محبت صرف اہل اسلام اور پیروان اہلبیت تک محدود نہیں بلکہ باضمیراور آزادی و حریت کے عاشق نیز ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنے والے بھی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree