Print this page

آج کا دور دنیا میں فکر خمینی (رہ) کو احیاء کرنیکا دور ہے، علامہ شفقت شیرازی

06 جون 2014

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیراہتمام امام خمینی (رہ) کی 25ویں برسی کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیوایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین سید شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب ایران پوری دنیا میں ایک عظیم تحریک کا آغاز ہے۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی نے مسلمانوں میں نئی روح پھونک دی، امام راحل (رہ) نے عالم اسلام کو ایک نئی تشکیل دی اور دنیا کو اپنے منفرد کردار سے حیران کر دیا، انہوں نے ایران میں ایک ایسا نظام قائم کیا جو عالم اسلام کے لئے ایک نمونہ عمل ہے۔ علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ آج سامراج ایران کے خلاف پابندیاں عائد کر رہا ہے، انقلاب سے لیکر آج تک پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ایران تمام پابندیوں کے باوجود ترقی و سربلندیوں کی راہ پر گامزن ہے اور طاغوت کے مورچوں کو یکے بعد دیگرے فتح کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ وہ دور ہے کہ جس میں اسلام نے بڑی طاقتوں کی ناک زمین پر رگڑی ہے۔ امام خمینی (رہ) نے جو عالم اسلام کو نئی تشکیل دی، اس کی سحر انگیز تاثیر کے نتیجے میں اسلام کی طرف بازگشت کی ایک عالمی تحریک نے جنم لیا اور ایسے جدید دور کا آغاز ہوا کہ جس میں اسلام اپنی جامعیت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree