Print this page

آیت اللہ باقرالنمر کی پھانسی در حقیقت آل سعود کےاقتدار کے لئے پھندہ ثابت ہوگی، علامہ ناصرعباس جعفری

16 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی سعودی عدالت کے حکم پر پھانسی کی سزاکے  اعلان پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شیخ باقر نمرشیعیان عرب کے دلوں میں بستے ہیں ، مکتب اہل بیت ع کی ترویج اور اشاعت کیلئے ان کی قربانیاں لا زوال ہیں ، سعودی حکومت شیخ باقر النمر کی پھانسی کا فیصلہ واپس لے ،آیت اللہ باقرالنمر کی پھانسی درحقیقت آل سعود کےاقتدار کے لئے پھندہ ثابت ہوگی  ،آل سعود داخلی شورش سے بھی سبق حاصل نہیں کررہی ، جابر نظام حکومت سے نجات کیلئے سعودی عوام سراپا احتجاج ہیں ،حکومت پاکستان ،عوامی برادری اور خصوصاً اقوام متحدہ شیخ باقر النمر کی پھانسی میں تعطل اور فوری بازیابی کیلئے اقدامات کرے۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ سعودی شاہی حکومت کا آمرنہ ، جابرانہ اور ظالمانہ رویہ سعودی عوام کے اندر اشتعال کو جنم دے رہا ہے، اس رویہ کی بدولت بیشتر شہروں میں آل سعود کے خلاف احتجاجی تحریک روز بروز زور پکڑتی جا رہی ہے ، جن میں قطیف ، الاحسہ اور ریاض کے علاقے شامل ہیں ، سعودی حکومت کی جانب سے مذہبی آزادی کے نام پر دیگر مسالک کا استحصال جاری ہے، کسی دوسرے مسلک کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کی قطعاً اجازت نہیں ، آیت اللہ شیخ باقر النمرکا قصور فقط اتنا ہے کہ وہ مسلک تشیع سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی مسلک کی ترویج و اشاعت میں مصروف عمل تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree