ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملک بھر میں شہید قائدعارف الحسینی (رہ) کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

05 اگست 2013

وحدت نیوز ( اسلام آباد) قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کی 25ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی ہدایت پر ملک کے مختلف اضلاع و یونٹس میں تعزیتی اور دعائیہ تقریبات اور مجالس عزا ء منعقد کی گئیں ،شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ، مقررین نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ ) کی قومی و ملی خدمات اور ان کی قربانیوں اور ایثار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ شہید کی برسی کا ملک گیر اجتماع 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کو 5 اگست 1988 بروز جمعہ پشاور میں ان کے مدرسہ جامعہ معارف الاسلامیہ میں نماز فجر کے موقع پر اسلام و پاکستان دشمنوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور قیادت میں ملک و ملت کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں۔ آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانی شمار ہوتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree