ترکی اسرائیلی ایماءپرداعش کی سرپرستی میں مصروف ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

02 دسمبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اربعین امام حسین ؑپرکربلاروانگی سے قبل مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن قوتیں قومی استحکام کو مجروح کرنے میں دن رات کوشاں ہیں ،برسراقتدار قومی وصوبائی جماعتوں نے کالعدم جماعتوں سے اتحاد کرکے نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ نکال دیا، قومی سلامتی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود پارلیمانی جماعتیں ہیں ، داعش کا فتنہ پاکستان کی سرحدوں سے اسلام آباد تک پہنچ چکا ہے، آپریشن ضرب عضب اب تک اپنےمکمل  اہدافات حاصل نہیں کرسکا،کراچی میں فوجی جوانوں پر حملہ قابل مزمت ہے، شہید جوانوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے کہا کہ بعض نادیدہ قوتیں اقتدار کی عوامی سطح تک منتقلی اور شفاف الیکشن کے انعقاد سے خوفزدگی کا شکار ہیں ، یہ قوتیں دہشت گرد کاروائیوں کے ذریعے انتخابی عمل کو سبوتاژکرنے کے درپہ ہیں ، ملک بھر میں عسکری قوتوں کے ہاتھوں ہزارو ں دہشت گرد گرفتار ہوئے بتایا جائے کہ کتنے لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا،سانحہ  آرمی پبلک اسکول کے مجرموں کی طرح سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب  آباد، سانحہ چھلگری کے متاثرین بھی قاتلوں کی سزائے موت کے منتظر ہیں ، ریاستی ادارے دہشت گردوں میں تفریق ختم کریں ۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ کی تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترکی کو عالم اسلام کا قبلہ اور اردگان کو امیرالمومنین بنانے والے ہوش میں آجائیں ، ترکی اسرائیلی ایماءپر داعش کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے، جس کا ہدف عراق ،شام ،لبنان، ایران، فلسطین کو کمزور کرکے اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرنا ہے،عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیراعظم رجب طیب  اردگان کا بیٹا داعش کے زریعے عراق سے تیل کی اسمگلنگ کرکے امریکہ و فراہم کررہا ہے، انہوں نے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ترک حکومت کی جانب سے داعش کی بے جا حمایت وسرپرستی پر احتجاج کریں ، داعش ایک ایسا فتنہ ہے جو دوسروں کوبعد میں پہلے خود کو جنم دینے والوں کو ڈستا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree