Print this page

جدید ٹیکنالوجی کودینِ اسلام کی تبلیغ اور نشرواشاعت کے لئے آگاہانہ اور شعوری طور پر استعمال کیاجانا چاہئے، مولانا حسنین گردیزی

05 ستمبر 2015

وحدت نیوز(قم المقدس رپورٹ ازسجاد احمد) مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ میڈیا کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے اہم رکن حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا حسنین عباس گردیزی کے ساتھ ایک اہم نشست ہوئی ۔اس نشست میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا حسنین عباس گردیزی نے جہاں میڈیا کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا وہیں یہ بھی کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کودینِ اسلام کی تبلیغ اور نشرواشاعت کے لئے آگاہانہ اور شعوری طور پر استعمال کیاجانا چاہئے۔انہوں نے مجلس وحدت مسلمین قم کے شعبہ میڈیا کے ممبران پر زور دیا کے وحدتِ اسلامی کے فروغ،باہمی اتحاد اور بیداری و اخوّت و بھائی چارے کے لئے میڈیا سے مربوط ٹیکنالوجی کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree