Print this page

جس مکتب کے پاس علی ؑجیسا عظیم ولی ؑموجود ہو وہ دربدرنہیں بھٹکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

02 مئی 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) تیرہ رجب المرجب یوم ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ امیر المومنین ؑکی شخصیت اعلیٰ صفات کے کمال تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، بہادری کو کمال انہوں نے دیا، ہر فضیلت کو معراج انہوں نے بخشی، لہٰذاعلی ؑاور اولاد علی ؑوہ ہستیاں ہیں جن سے ہر شریف محبت کرتا ہے، ہر باضمیر محبت کرتا ہے، بلاتفریق مذمت اور ملت ہندواور عیسائی بھی ان سے محبت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ امام علی ؑصاحب کرامت اور ولایت ہستی ہیں ، ولایت یعنیٰ دین وحکومت کی وحدت ، دین اور سیاست کی وحدت، دین ومعیشت کی وحدت لہٰذاہمیں ان تمام دنیاوی (سیکولر، لبرل، کمیونسٹ )ولایتوں سے نجات پانے کیلئے ولایت علیؑ کی چھتری تلے جمع ہونا ہوگا، انہوں نے کہاکہ امام علی ؑکی سیرت متقاضی ہے کہ موجودہ ابترمعاشی، سیاسی اور اجتماعی حالات میں اس پر عمل کرتے ہوئے راہ نجات اختیارکی جائے، ہمارے ملک میں عدل وانصاف کی کمی، جہالت ، کرپشن، بدامنی جیسے موضی امراض سے چھٹکارہ سیرت امام علی ؑکی عملی اتباءمیں مضمرہے، خداکا شکر عظیم ہے کہ اس نے ہمیں سیاسی وروحانی یتیمی سے محفوظ رکھا اورولایت علی ؑجیسی نعمت عظمیٰ سے نوازا،عالمی سطح پر پیروان مکتب اہل بیتؑ نے وجود مقدس ولایت امام علی ؑسے استفادہ کرتےہوئے عصرکی طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دی اور اسلام کا پرچم پوری دنیامیں سربلند کرکے یہ ثابت کردیا کہ ان کاروحانی اور سیاسی پیشوافقط علی ابن ابی طالب ؑہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree