Print this page

جلوس پر تکفیری حملے کے بعدایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج

06 نومبر 2014

وحدت نیوز (ماتلی)  نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ماتلی میں عزادری امام حسین علیہ السلام کا جلوس نکالنے کی پاداش میں سندھ حکومت کی ایماء پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق عزاداری امام حسین کا جلوس اپنے روایتی انداز میں نکلا اسی دوران مخالف سمیت سے مسلح تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے جلوس پر حملہ کیا گیا جس کے بعد تصادم کی صورت میں دونوں طرف سے پتھراو شروع ہوگیا۔ تصادم کے بعد سندھ حکومت نے عزاداروں پر تصادم کرنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جھوٹی ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما یعقوب حسینی سمیت 28 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree