Print this page

حضرت فاطمہ (س) کی شخصیت کی صورت میں اللہ نے دنیا کی خواتین کیلئے نمونہ دکھایا، علامہ امین شہیدی

28 اپریل 2015

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ (س) کی شخصیت کی صورت میں اللہ نے دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ دکھایا، رسول اللہ (ص) کا یہ فرمان کہ فاطمہ (س) میری بیٹی بھی ہے اور ماں بھی کیونکہ حضرت فاطمہ (س) نے سرکار (ص) کی خدمت بیٹی اور ماں کی طرح کی، ان کی زندگی کو مثال بنا کر خواتین کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں جشن مرج البحرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، معروف ٹی وی اینکر جسٹس (ر) نذیر غازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ (س) جیسی خاتون پوری دنیا میں نظر نہیں آتیں، آپ (س) کی شخصیت ہر دور میں مشعل راہ ہے، لیکن المیہ یہ ہے کہ آپ (س) کا مزار بھی ہم دنیا کو نہیں دکھا سکتے، آپ (س) کے مزار کو بھی ہم محفوظ نہ رکھ سکے، ظالموں نے آپ (س) کا مزار بھی دنیا کے سامنے نہیں چھوڑا، مسیحی رہنماء پادری شاہد معراج نے بھی حضرت فاطمہ (س) کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں دوسروں کو برداشت نہیں بلکہ قبول کرنے کی روایت کو فروغ دینا ہوگا اور خدا کی اپنی مخلوق سے محبت کو یاد رکھنا ہوگا، معروف مزاحیہ شاعر انور مسعود نے نعت اور منقبت پر مشتمل کلام پیش کیا، اس موقع پر جامعہ الکوثر اسلام آباد کی طالبات نے عربی زبان میں حضرت فاطمہ (س) کی شان اقدس میں کلام پڑھا، اس موقع پر تحریک شباب اسلام کے رہنماء علامہ حیدر علوی اور آقایٔے اکبر برخوداری بھی موجود تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree