حکومت القدس ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے، کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں ہرگز قبول نہیں،علامہ امین شہیدی

24 جولائی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی القدس کمیٹی کا اجلاس ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے 80سے اضلاع میں منعقد کی جانیوالی عظیم الشان القدس ریلیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نمائندے علی عباس اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ القدس کی تمام ریلیوں کے تمام تر انتظامات مکمل ہوگئے ہیں اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے چار سو سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے اجلاس کو بتایا کہ القدس ریلیوں میں سنی اتحاد کونسل اورپاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ القدس ریلیوں میں اقلیتی رہنماوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کو معاملہ بھی زیر غور آیا اور کراچی میں آئی ایس او کے کارکنوں کی شہادت پر گہرے دکھ کااظہار کیا گیا اور حکومت کیخلاف یوم القدس کے موقع پر متوقع احتجاج پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھاکہ کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بے گناہوں کی گرفتاری کیخلاف یوم القدس کے موقع پر حکومت کے خلاف بھی زبردست احتجاج کیا جائے اور دھرنے دئیے جائیں۔ اس حوالے سے جمعرات کو دوبار ایک اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے جس میں جمعہ کو ہونے والی القدس ریلیوں کا جائزہ اورحکومت مخالف متوقع احتجاج پر حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree