حکومت کی توازن پالیسی،علامہ امین شہیدی کے سانحہ راجہ بازارکے جھوٹے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری

01 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج مجید اعوان نے مفتی امان اللہ قتل کیس میں کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کومجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل  علامہ امین شہیدی سمیت مزید دو افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیاہے ، اطلاعات کے مطابق پنجا ب حکومت کی ایما پر یہ حکم جاری کیا گیا ہے، تفصیلا ت کے مطابق جامعہ تعلیم قرآن کےمہتم اور سانحہ عاشورہ راولپنڈی کےماسٹر مائنڈ مفتی امان اللہ قتل کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے علامہ امین شہیدی ،اشتیاق حسین اور کلب عباس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا حکم دیا ہے کہ ملزماں کو فوری گرفتا رکیا جائے۔

علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ امین شہیدی کے جھوٹے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کو حکومتی بیلنس پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے ، انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف بلاجواز اقدام ریاستی امن وامان کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree