دنیا بھر میں جو طاقتیں بھی عالم اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں وہ ابلیسی قوتیں ہیں،علامہ امین شہیدی

09 دسمبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جو طاقتیں بھی عالم اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں وہ ابلیسی قوتیں ہیں۔ اسلام دین امن ہے کسی شر پسند کا تعلق اسلام سے قطعا نہیں۔ایم ڈبلیو ایم ذمہ داران کو چاہئے شیعہ سنی وحدت کے ساتھ عوامی خدمات انجام دیں۔ حسینی طرز حیات کے ہتھیار سے ہمیں باطل قوتوں کو شکست دینا ہو گی اس وقت امت مسلمہ شدید خلفشار کا شکار ہے عالم اسلام کو ظلم و بربریت کا سامنا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کو یہ اعزاز حاصل جب ملک میں کوئی سیاسی و مذہبی جماعت دہشتگرد طالبان کے خلاف صرف لب کشائی سے قاصر تھی اس وقت ہم ان ملک و اسلام دشمن دہشتگردوں کے خلاف عملی طور پر بر سر پیکار تھے اور آج بھی ان کی حمایت یافتہ کالعدم مذہبی جماعتوں کے خلاف ہمارا موقف واضح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی وحدت ہاؤس میں منعقدہ کابینہ اور ڈسٹرک ذمہ داران کی تربیتی نشست اورکراچی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے خطاب میں کیا۔علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینی شعار ہے جس سرزمین پر ظلم کے خلاف حسینی اٹھ کھڑے ہوں وہی سرزمین کربلا کی مانند ہے۔کربلا کی تقلید ہم پر نماز روزے کی طرح واجب ہے حسینیت ظلم کے خلاف شجاعت ،استقامت اور جرات کا نام ہے۔امام عالی مقام کی محبت انسان کے زندہ ہونے کی دلیل ہے اگر یہ محبت نہیں تو پھر چلتے پھرتے جسم کو زندہ لاش تو کہا جا سکتا ہے لیکن انسان کا نام نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے شیعہ سنی اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تا کہ ان گروہوں کو شکست دی جا سکی جو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں موجود کالعدم جماعتوں کاسیاسی اتحاد بناکر الیکشن میں حصہ لینے پر کہنا تھاکہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں ایسے لگتا ہے دہشتگردی کے خلاف بنا ئے جانے والے قانون کی کوئی عملی حیثیت نہیں کالعدم دہشتگرد گرہوں کی جانب سے سیاسی اتحاد بھی سہولت کاروں کی نشاندہی کر رہا ہے مگر ملکی مقتدر اداروں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہاجس پر تشویش ہے انہوں نے کراچی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شیعہ و سنی شخصیات کا مشترکہ پینل بناکرحصہ لینا اور معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر آنے کو خوش آئند قرار دیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree