Print this page

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ ناصرعباس جعفری کے چنیوٹ اور فیصل آباد داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

11 اکتوبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) پنجاب حکومت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی فیصل آباد اور چنیوٹ میں داخلے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پابندی کالعدم اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی الیاس چنیوٹی کے کہنے پر لگائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اتوار کے روز دھوبی گھاٹ ہونے والے جلسے عام میں شرکت کرنی ہے، جلسے عام سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری اور سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین حامد رضا نے بھی خطاب کرنا ہے۔ یہ جلسہ تینوں جماعتوں کی مشترکہ کاوش کے نتیجے میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ پابندی نقص امن کا بہانہ بنا کر عائد کی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب بھر میں حکومت مخالف ہونے والے جلسوں سے خوفزدہ ہے، اس لئے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ دوسری جانب علامہ ناصر عباس جعفری نے ہر صورت فیصل آباد جلسہ میں جانے کا اعلان کیا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree