Print this page

سرگودھا: ایم ڈبلیو ایم ذاکرین،علماء،ماتمی اورانقلابیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

11 اکتوبر 2013

وحدت نیوز (سرگودھا) سرگودھا میں ذاکر اہل بیت ع مشتاق شاہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی مجلس عزا سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ماہ محرم الحرام نزدیک ہیں پو رے پاکستان میں عزاداری کے اجتماعات کو پہلے سے زیادہ منظم کر نے کی ضرورت ہے ، علماء ، زاکرین ، ماتمی انجمنوں اور اسکائوٹس رضا کارو ں کی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں ، علماء خطباء اپنے سامعین کو قومی اتحاد و وحدت کی تاکید کریں ، شیعہ مکتب فکر میں تمام مسالک کا احترام واجب ہے ، کسی بھی مسلمان کی دل آزاری آئمہ معصومین (ع) کو ناراض کر نے کا باعث بنتی ہے، ہمارے پاس اہل بیت علیہم السلام کے اتنے فضائل موجود ہیں کہ ہمیں کسی دوسرے کی جانب توجہ کر نے کی ضرورت ہی نہیں۔

انہو ں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان الحمد اللہ اپنے بنیادی حدف یعنی ملی وحدت کی جانب احسن انداز میں سفر کر رہی ہے ، پورے پاکستان میں علماء ، ذاکرین ، ماتمی ، انقلابی اگر کسی پلٹ فارم پر اکھٹا ہیں تو وہ ایم ڈبلیو ایم ہے، وہ وقت دور نہیں کہ جب ہم باہمی اتحاد و وحدت سے پاکستان میں عزاداری کے دشمنوں کو نامراد کریں گے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree