Print this page

شہدائے وطن کے خون کا تقاضہ ہے کہ ان کے قاتلوں کا تعقب جاری رکھا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

01 مئی 2014

وحدت نیوز(لاہور) شہدائے پاکستان کے پاک لہو ملکی بقا کا ضامن ہے،شہداء کے پاک لہو آج اس ملک کے نااہل حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کیا ان کے قاتلوں کو اسٹیک ہولڈر قرار دے کر اُن سے مذاکرات غداری اور ملک دشمنی نہیں؟وہ قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں جو اپنے شہداء کے لازوال قربانیوں کو فراموش اُن کے قاتلوں اور ملک کے دشمنوں کے سامنے جھکتے ہیں آج پاکستان میں ستم ظریفی یہ ہے کہ افواج پاکستان کے قاتلوں سے ہمدردی اور اُن کو شہید قرار دے کر نہ صرف پاکستان کے ان پاک شہیدوں کی توہین کی گئی بلکہ اسلامی اصولوں کا بھی مذاق اُڑایا گیا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم شہدا ء کے حوالے سے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے پیغام میں کیا ۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ شہدائے پاکستان کے لہو کے ساتھ ہم توہین نہیں ہونے دینگے دشمن پاکستان کے قومی اداروں کو کمزور کرنے اور اس کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں ایسے محب وطن قوتوں کی خاموشی وطن عزیز کے سنگین خطرے سے کم نہیں ملک کو غیروں کے ہاتھوں چند ڈالروں کے عوض گروی رکھا گیا ہے ملکی سلامتی کے دشمنوں کو وطن دوست اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء اور افواج کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ہمیں اپنے ملک کے ان بہادور سپوتوں پر فخر ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree