Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کی تمام رہنماوں کو ملت جعفریہ اورپاک فوج کے شہداءکے ورثاءکے ہمراہ عید منانے کی ہدایت

18 جولائی 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اسلام آباد میں عید منائیں گے،جبکہ سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی سرگودہامیں عید منائیں گے۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی رہنماوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ نماز عید کے بعد شہداء کے خانوادہ گان کے ساتھ عید کا دن گذاریں،آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے بچوں کی دلجوئی کریں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کو سیالکوٹ میں بھارتی غنڈہ گردی کے نتیجے میں شہیدہونے والوں کی لواحقین سے تعزیت اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی اور دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہیں اور ہم دشمن کو عبرتناک جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں،افواج پاکستان کے شیر دل جوانوں کے پشت پر اٹھارہ کڑوڑو عوام سر پر کفن باندھے وطن عزیز کی دفاع کے لئے تیار ہیں،انشااللہ دشمن کے ارادوں کو ہم اپنی وحدت اور استقامت سے خاک میں ملا کر ہی دم لیںگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree