Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کی سابق وفاقی وزیرصاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے بھائی کے انتقال پر تعزیت ، چہلم میں شرکت

03 مئی 2016

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ اہلسنت بزرگ عالم دین علامہ مظہر سعید کاظمی اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں معروف عالم دین علامہ سید سجاد سعید کاظمی کی وفات پر اُن کے بھائیوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی اور جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی ہمراہ تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرحوم سید سجادسعید کاظمی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ملک میں اتحاد بین المسلمین اور خاص طور پر حقیقی اہلسنت جماعتوں کے درمیان اتحاد کے حوالے سے قابل قدر خدمات انجام دیں ہیں۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور علامہ حامد سعید کاظمی نے اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اور آپ کی جماعت نے پاکستان میں حقیقی معنوں میں اتحاد بین المسلمین کردار ادا کیا ہے جسے ہم آپ کی اور آپ کی جماعت کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree