Print this page

علامہ عارف واحدی کی قیادت میں ایس یو سی کے وفد کی علامہ حسنین گردیزی سے ملاقات، قومی معاملات پر کمیٹی کی تشکیل زیر غور

15 اگست 2013

وحدت نیوز (اسلام آباد) شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں ایس یو سی کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء و جامعتہ الرضا کے پرنسپل علامہ سید حسنین عباس گردیزی سے ملاقات کی اور علی مسجد پر ہونے والے خودکش حملے پر اظہار افسوس کیا اور واقعہ میں شہید ہونے والے گارڈ امین حسین کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ وفد میں آغا فرحت جواد اور علامہ احسان علی اتحادی شامل تھے جبکہ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

 اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے قومی دفاعی پالیسی کے نکات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی امور پر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا اور اس حوالے سے کمیٹی کی تشکیل بھی زیر غور آئی، یہ کمیٹی قومی ایشوز پر مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل میں کردار ادا کریگی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree