Print this page

علامہ ناصرعباس جعفری قومی اپوزیشن الائنس کے قائدین کے ہمراہ وحدت ہاوس پنجاب میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

05 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پہلی مرتبہ مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرنے کیلئے صوبائی دفتر لاہور میں آئیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ تمام جماعتوں کے رہنماوں کی علامہ ناصرعباس جعفری اور ان کی سیاسی ٹیم سے ملاقات بھی ہوگی اور بعد ازان دن اڑھائی بجے ایک پریس کانفرنس کی جائیگی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق انقلاب مارچ سے قبل اس ہنگامی پریس کانفرنس کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree