Print this page

فرقہ واریت کا ڈرون وطن عزیزکی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے، جسے سنی شیعہ وحدت کی مضبوط طاقت سے گرایا جا سکتا ہے، نثار فیضی

15 دسمبر 2013

وحدت نیوز(سکھر)پاکستان کی موجودہ سیاسی معاشی اور مذہبی صورت حال ابتری کا شکار ہوتی جارہی ہے ۔ فرقہ واریت کا ڈرون عرب ممالک کے ایندھن کے بل بوتے پر مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد اور یگانگت کو تہس نہس کرنا چاہتاہے ۔ لیکن سنی شیعہ وحدت کی مضبوط طاقت کے ذریعہ سے اس ڈرون کو آسانی سے گرایا جاسکتاہے ۔ افسو س کا مقام یہ ہے کہ عوام کے ووٹوں سے پارلیمنٹ میں پہنچے کا جھوٹا دعوی کرنے والی ضیاء الحق جیسے عامر ڈکٹیٹرکی باقیات مسلم لیگ ن معاشی بدحالی سے تنگ آئے ہوئے مظلوم عوام کو سوچنے سمجھے منصوبہ کے تحت فرقہ واریت کی آگ میں جھونکا جارہاہے ۔مجلس وحدت بلاتفریق انسانی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف بروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فلاح و بہبود اور خیر العمل فاؤنڈیشن پاکستان سربراہ نثارعلی فیضی نے سکھر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کے ہمراہ علامہ مختار امامی(صوبائی سیکریٹری جنرل سندھ)، سیدامتیاز حسین بخاری (صوبائی سیکریٹری فلاح و بہبود سندھ)، مولاناسہیل اکبر شیرازی(صوبائی سیکریٹری فلاح و بہبود بلوچستان)، برادر آفتاب میرانی (سابق صوبائی سیکریٹری سندھ) اور چوہدری اظہر حسین(سیکریٹری جنرل سکھر)بھی موجود تھے۔



مجلس وحدت مسلمین پاکستان انسان اور وطن دوست جذبے سے سرشار آج بھی مشکلات میں گھرے عوام کی خدمت کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ خیرالعمل فاونڈیشن ۲۰۱۰ء کے متاثرین کی آج بھی خدمت کررہی ہے ۔بلاتفریق انسانیت کی خدمت خیر العمل فاؤنڈیشن کا شعار ہے، الحمد اللہ عوامی خدمت کے مختلف پروجیکٹس پر سندھ کے مختلف اضلاع میں تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ، مذید پروجیکٹس پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ علامپ دیدار جلبانی اور ان کے مخافظ کے قاتلوں گرفتاری کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے ،سانحہ راولپنڈی میں رانا ثناء اللہ کل عدم تنظیموں کی معاونت اور اس واقعہ کے بہانے سے پاکستان بھر میں عزاداری کو محدود کرنے کی ساز ش ن لیگ کی حکومت کے منفی عزائم کو ظاہر کرتی ہے ۔ جبکہ دوسری طرف سیکورٹی ادارے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مدارس دہشت گردوں کو پالنے اور تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے کے اصل ذمہ دارہیں ۔ جن کے خلاف آپریشن ناگزیر ہو چکاہے ۔ پاکستان کے باہمت اور دین پسند سنی شیعہ عوام اس تکفیری اور سلفی سوچ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔



یہ ملک سنی شیعہ مسلمانوں نے مل کر بنایا ہے ۔ عزاداری اور عیدمیلادالنبی ؐ کے جلوس امن اور محبت اور اخوت کا درس دیتے ہیں ۔ نواسہ رسول ؐ سے عشق اور محبت رسول خدا ؐسے عشق و محبت کے مترادف ہے ۔ دنیا کی کوئی طاقت عزا داری اور میلاد کے جلوسوں کو محدود نہیں کرسکتی ۔ سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے مجلس وحدت نے اپنا بھرپور قومی کردار ادا کرکے امن و وحدت کی فضا کو خراب ہونے سے بچایا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب پنجاب پولیس کی بد انتظامی ، نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے بے جرم نوجوانوں کی گرفتاریاں ، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے سے حالات کو مزید خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ہم حکومت پنجاب سے اس سلسلے کو فوارً روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔



شہر کراچی جہاں گزشتہ کچھ عرصے سے رینجرز اور پولیس دہشت گردوں کے خلاف نام نہاد آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اسی دوران شیعہ علماء و اکابرین کی ٹارگٹ کلنگ کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں دو ماہ میں دو درجن سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین سندھ صوبائی رہنما علامہ دیدار علی جلبانی او ران کے محافظ سرفراز بنگش کو شہید کیا گیا ۔ ہم پیپلزپارٹی کے ذمہ داران کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جس طرح ان کے دور حکومت میں مظلوموں کے لہو بہنے کی اُنہیں بھاری قیمت چکانا پڑی آج بھی اگر انہوں نے اپنی غلطیوں سے سبق نہ سیکھا اور سندھ میں ان واقعات کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کیے تو عوام کے غیض و غضب سے سندھ حکومت سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree